کراچی : مختلف علاقوں سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
اسٹاف رپورٹ
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں سے ایک گھنٹے کے دوران 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق پاپوش نگر میں ایک گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ تیسری لاش اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے ملی۔
پولیس نے لاشیں ملنے کی تحقیقات شروع کردی ہے، تاحال کسی بھی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سماء