چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کی پہلی فتح،جنوبی کوریا کو2-6سے شکست
اسٹاف رپورٹ
آکلینڈ : پاکستان نے چیمپئنزٹرافی میں جنوبی کوریا کو چھ دو سے شکست دیکرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے شروع سے ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور جنوبی کوریا کو باآسانی چھ دو سے شکست دی۔ اس سے پہلے ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی پیش کی۔
تینوں میچوں میں اس کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سماء/ایجنسیز