پنجاب میں اپوزیشن کا مقابلہ عوامی خدمت سے کرینگے، محمود الرشید

Aug 16, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Mehmood-Ur-Rasheed-Talk-Lhr-16-08.mp4"][/video]

رہنماء تحریک انصاف محمود الرشید کہتے ہیں ن لیگ نے اپوزیشن بینچوں کا انتخاب کرکے شکست تسلیم کرلی تھی، ان کا مقابلہ عوامی خدمت سے کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے اپوزیشن بنچوں کا انتخاب کرکے شکست تسلیم کرلی ﺗﮭﯽ، پہلے ہی کہا تھا پیپلز پارٹی "اسپیڈ ڈیزل" اتحاد سے خود کو الگ کرلے گی، پی ٹی آئی پنجاب میں اپوزیشن کا مقابلہ عوامی خدمت سے کرے گی۔

وہ بولے کہ عمران خان پنجاب سے متعلق جو فیصلہ کرینگے وہی بہتر ہوگا، جدوجہد عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے کی، وزیراعلیٰ بننے کیلئے نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ وسائل انسانوں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر خرچ کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن نواز، زرداری ادوار سے بہتر ثابت ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے ق لیگ کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب بھی تحریک انصاف سے آنا یقینی ہوگیا ہے۔

PTI

PUNJAB

pervez ilahi

mian mehmood ur rasheed

Tabool ads will show in this div