بلوچستان اسمبلی میں وزرات اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاشیڈول تبدیل

Aug 16, 2018

بلوچستان میں وزرات اعلیٰ کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آج شام 5 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا تھا،مگر وقت مقررہ پر بی اے پی کے جام کمال کے علاوہ کسی امیدوار نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

بلوچستان اسمبلی میں  وزرات اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا جب کہ مقررہ وقت میں صرف بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان ہی کاغذات نامزدگی جمع کرا پائے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آج 5 بجے کا وقت دیا گیا تھا مگر مقررہ وقت پر جام کمال کے علاوہ کسی  بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

وزارت اعلیٰ کے لیے اب کاغذات کی وصولی کے لیے 17 اگست جب کہ انتخاب کے لیے 18 اگست کا دن مختص کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ آج بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں بھی جام کمال کے ہی حمایت یافتہ امیدوار قدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان منتخب ہوئے ہیں جب کہ جام کمال کو بھی 6 جماعتی اتحاد کی حمایت حاصل ہے ، اپوزیشن کی جانب سے اب تک وزارت اعلیٰ کے لیے کسی امیدوار کا نام بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

cm balochistan

JAM KAMAL

BAP

Tabool ads will show in this div