کراچی میں ڈاکو راج، کیش وین سے 60 لاکھ لوٹ لئے گئے

Aug 16, 2018

کراچی کے مصروف تجارتی علاقے میں ڈاکوؤں نے منی ایکسچینج کی کیش وین لوٹ لی، 3 مسلح ملزمان 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بہادر آباد میں بینک سے کیش لے کر نکلنے والی وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، منی ایکسچینج عملے کا کہنا ہے کہ ملزمان 60 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق منی ایکسچینج کی کیش وین کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ تین مسلح ملزمان نے پولیس کی ٹی شرٹ اور کیپ پہن رکھی تھی، بہادر آباد کے بینک سے پیسے لے کر نکلے تو ملزمان نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کار میں سوار تھے، جنہوں نے منی ایکسچینج کی وین کو راستے میں روک کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔

کیش وین میں لوٹ مار کر واقعہ شام 5 بجے پیش آیا، منی ایکسچیج کے عملے نے فیروز آباد تھانے میں ڈکیتی کی ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دے دی۔

VAN

MONEY EXCHANGE

Tabool ads will show in this div