دہشت گردی میں ملوث 15 ملزمان کی سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود نے فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، ملزمان تخریبی کارروائیوں، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے جنر قمر جاوید باجوہ نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزا کی توثیق کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 45 افراد شہید اور 103 زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، اس دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ لوگ افغانستان فرار ہوگئے تھے۔

ARMY CHIEF

sentence to death

general qamar javed bajwa

approved

Tabool ads will show in this div