دل کے عارضے میں مبتلا راجہ ظفر الحق کی انجیوپلاسٹی

سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کو دل میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دل کی شریانوں میں بلاکج کی وجہ سے انجیو پلاسٹی کرنی پڑی۔ راجہ ظفر الحق کی راولپنڈی کے اسپتال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیوپلاسٹی کی گئی ہے ۔ تاہم ان کی حالت بہتر ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے دل کی شریانوں میں بلاکج کی وجہ سے انجیو پلا سٹی کر نی پڑی ۔ راجہ ظفرالحق کی انجیو پلاسٹی کے دوران ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔ طبعیت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

Angioplasty

Raja Zafarul Haq

Tabool ads will show in this div