سہواگ نے ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کردیا
اسٹاف رپورٹ
بھارتی بیٹسمین وریند سہواگ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری ڈبل سینچری بنانے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا مجموعہ بھی بناڈالا
ویسٹ انڈٰیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں وریندر سہوااگ نے یادگار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو اننچاس گیندوں پر سات چھکوں اور پچیس چوکوں کی مدد سے ورلڈ ریکارڈ دو سو انیس رنز بناڈالے ۔انہوں نے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کے دو سو رنز کا ریکارڈ توڑا ۔یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری ڈبل سینچری تھی ۔ان کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو چار سو انیس رنز کا ہدف دے ڈالا ۔جو بھارت کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا مجموعہ بھی ہے ۔ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری بنانے والےسچن ٹنڈولکراب دوسرے نمبر پر آگئے ۔زمبابوے کے چارلس کوونٹری ناٹ آؤٹ ایک سو چوروانوے رنز کے ساتھ تیسرے نمبرپرچلے گئے ۔ چوتھے نمبرپر پاکستان کے اوپننگ بلے باز سعید انورہیں جنہوں نے بھارت کے خلاف ایک سو چوروانوے رنز اسکور کیے تھے ۔ون ڈے انٹرنینشل کرکٹ میں سب بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ دو سو انتیس رنز آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی بلندرا کلارک کو حاصل ہے ۔ سماء