پی ٹی آئی کے ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل

پاکستان تحریک انصاف نےرکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

دوروزقبل کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پرشہری کوتھپڑمارنےپرپی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرعمران کڑی تنقید کی زد میں تھے۔اگرچہ انھوں نے ذاتی طورپر شہری سے معافی مانگ لی تھی مگر پی ٹی آئی نے انھیں شوکازنوٹس جاری کیااورمعاملہ ڈسپلنری کمیٹی کےسامنےبھیجا۔

پي ٹي آئي نے آج بروزجمعرات ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ان کی پارٹي رکنيت ایک ماہ کے لئے معطل کی گئي ہے اورمزید کارروائی کےلئے ڈسپلنری کمیٹی معاملات کو دیکھ رہی ہےجس کےبعد حتمی فیصلہ کیاجائےگا۔

کراچی:رکن سندھ اسمبلی کی شہری کی پٹائی اورمعذرت

اس سے قبل نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علي شاہ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں  کرايا ہے۔پارٹي رہنماؤں کے مطابق عمران علی شاہ نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔پارٹٰي ذرائع يہ بھي کہتے ہيں کہ عمران شاہ کو مغربی طرزپرکمیونٹی کی خدمات پرمامورکرنے کی سزابھی دي جاسکتی ہے۔

سول ایوی ایشن یونین نے دھمکی دی ہےکہ اگر اس معاملے پر سخت ایکشن نہیں لیاگیاتو ملک گیراحتجاج کیاجائےگا۔

PTI

Imran ali shah

Tabool ads will show in this div