الیکشن کمیشن نے بیس ٹریبونلز قائم کر دیئے

Aug 15, 2018
الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے ٹریبونلز قائم کر دیئے ہیں۔ ہائی کورٹ کے ججز ٹریبونلز کے سربراہ ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے مجموعی طور پر بیس ٹریبونلز قائم کردیئے ۔ پنجاب کیلئے آٹھ، خیبر پختونخوا کیلئے پانچ ، سندھ کیلئے چار اور بلوچستان کیلئے تین ٹریبونلز قائم کردیئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مامون رشید، جسٹس شاہد مبین، جسٹس شاہد جمیل خان اورجسٹس چودھری محمد اقبال ٹریبونل کے سربراہ ہونگے ۔ جسٹس امیر بھٹی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس مجاہد مستقیم اور جسٹس وقاص رؤف بھی ٹریبونل کے سربراہ مقررکردیئے گئے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال، جسٹس یوسف سعید، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس خادم شیخ ٹریبونل کے سربراہ ہونگے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس نذیراحمد اور جسٹس عبداللہ بلوچ سربراہ ہوں گے ۔ پشاور ہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس لال جان خٹک ، جسٹس غضنفر خان، جسٹس عبدالشکور خان اور جسٹس اعجاز انور سربراہ ہوں گے۔

ECP

ELECTION COMMISSION

Tribunals

Tabool ads will show in this div