تھپڑمارنے سے معاشرے میں تبدیلی نہیں آئے گی، خواجہ اظہار

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Khuwaja-Izhar-On-PTI-KHI-Sot-15-08.mp4"][/video]

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ عمران علی شاہ کو اپنے والد سے خدا ترسی سیکھنی چاہیے تھی، تھپڑمارنے سے معاشرے میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عمران علی شاہ کو اپنے والد سےخدا ترسی سیکھنی چاہیے تھی، پہلے تبدیلی اپنے اندرلانی ہوگی۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ تھپڑمارنے سے معاشرےمیں تبدیلی نہیں آئے گی، عمران علی شاہ کو داؤد چوہان سے فیملی تعلقات رکھنے چاہئیں،تھپڑ کی گونج سوشل میڈیا پرزور کی سنائی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نےہمیشہ سندھ پرہلکا ہاتھ رکھا ہے، ایک دوگرفتاریوں کے علاوہ کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں ہوئی، سندھ میں گھروں سے اربوں روپے نکل رہےہیں۔

خواجہ اظہارالحسن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہر ادارے کو سپورٹ کرے گی جو کرپشن کے خلاف ہوگا۔

PTI

KHAWAJA IZHAR UL HASSAN

Imran ali shah

Tabool ads will show in this div