کراچی میں پانی کی قلت،واپڈا کاحب ڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ

 

واپڈا نے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کر لیا  

ترجمان واپڈا کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،واپڈا ترجمان کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی صلاحیت بڑھانے کا مقصد سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم میں کھدائی کے ذریعے ریزروائر میں جمع ہونے والی مٹی اور پتھر باہر نکالے جائیں گے، ڈیم سے مٹی اور پتھر نکلنے کے باعث 49ہزا رایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی ۔

واضح رہے کہ حب ڈیم کی تعمیر 1981 کو عمل میں آئی تھی جس کے مطابق اس ڈیم کو روزانہ کی بنیاد پر102 ملین گیلن ایم جی ڈی سندھ کو اور 56 ملین گیلن ایم جی ڈی بلوچستان کو مہیا کرنا تھا اور اُس وقت اس کی گنجائش 760000 ایکڑ فٹ تھی جو اب گھٹ کر 646000 ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔

hub dam

water crisis in karachi

capicity

Tabool ads will show in this div