عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، 21 سے 23 اگست تک 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 22 سے 24 اگست تک منائی جائے گی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر سرکاری 3 چھٹیوں کی منظوری دیدی، سرکاری دفاتر میں 21 سے 23 اگست تک تعطیلات کا نوٹیفکیش جاری کردیا گیا۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ بدھ 22 اگست سے جمعہ 24 اگست تک عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جبکہ حج کا رکن اعظم پیر 20 اگست کو ادا کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے دن 24 اگست کو دفاتر میں حاضر ہونا پڑے گا۔

INTERIOR MINISTER

EID UL AZHA

Government Holidays

Public Holidays

Notification Announce

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div