راجہ پرویزاشرف نےاسپیکرقومی اسمبلی سےمتعلق اپنی خواہشات بتادیں

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےکہاہےکہ خورشید شاہ کومتفقہ طورپراسپیکرقومی اسمبلی منتخب کرنےکی خواہش تھی۔
قومی اسمبلی کےباہر میڈیاسے بات کرتےہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار خورشید شاہ بہت معروف آدمی ہیں۔ 30 سال کا ان کا پارلیمنٹ کاتجربہ ہے۔ وہ اپوزیشن اورحکومت میں یکساں مقبول ہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ خورشید شاہ موزوں شخصیت ہیں،یہ خواہش تھی کہ دونوں جماعتیں مل کرانھیں اسپیکر بنالیں اور یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں اچھی روایت قائم ہوگی۔