پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد غیرفطری ہے، شاہ محمود

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قريشی کہتے ہيں کہ پيپلز پارٹي اور مسلم ليگ ن کا اتحاد غيرفطري ہے، ان ميں دراڑ پڑني ہي پڑني ہے۔


اسلام آباد ميں ميڈيا سے گفتگو ميں شاہ محمود قريشی کا يہ بھی کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی قدريں اور مستقبل مشترک نہيں، ان ميں دراڑ پڑني ہي پڑني ہے۔ انہوں نے کہا کہ پي پي نے وزارتِ عظميٰ کےلئے شہباز شریف پر تحفظات ظاہر کيے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ يہ خليج مزيد بڑھے گي اور شگاف ميں اضافہ ہوگا، ہوسکتا ہے چند دنوں ميں سب کچھ عياں ہو جائے۔ اسپيکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے ہمارے نامزد امیدوار کامیاب ہونگے۔

PTI

election results

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div