کوشش ہوگی کہ سب کوساتھ لیکرمل کرچلیں گے،پرویز الہی

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اسمبلی میں تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلیں، انشااللہ ہم بہتری کی جانب جائیں گے اور نئی مثال دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے مختصر گفت گو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم بہتری کی جانب چلیں، جب اسپیکر کا الیکشن ہو جائے گا تو وزیراعلیٰ کا اعلان بھی ہوجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کالی، نیلی ، پیلی پٹیاں چلتی رہیں گی، اس میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اس طرح چلے گی کہ آپ بھول جائیں گے کہ اسمبلی کا ماحول کبھی خراب ہوتا تھا۔

PTI

HAMZA SHAHBAZ

PMLQ

PERVAIZ ELAHI

Speaker Punjab Assembly

Tabool ads will show in this div