کے پی،پنجاب،سندھ اسمبلیوں میں بھی اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکاچناوآج

قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلیوں میں بھی آئندہ پانچ سالوں کیلئے اسپیکر اور ڈپٹی کا چناو بدھ کے روز کیا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں 10 سال بعد سابق وزیراعلیِ پرویز الہی انٹری دیں گے۔

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں جاری رہے گا۔ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔ اراکین پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبر ز پردستخط کریں گے۔ اجلاس کے اختتام سے پہلے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کااعلان کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کی نشست کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے محمد مزاری کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزد گی آج 3 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے چوہدری اقبال گجر کو اسپیکر نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تین صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج زیر التوا ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ بھي دس سال بعد اسمبلي پہنچيں گے، انہيں پی ٹی آئی نے اسپیکر نامزد کیا ہے۔ یاسمین راشد بھی خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنیں گی۔ حلف برداری میں شریک نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی میں قابل ذکر نام چوہدری پرویز الہی، حمزہ شہبازشریف ، خواجہ سعد رفیق، علیم خان ،میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال ،ڈاکٹر مراد راس ،سید حسن مرتضی سمیت دیگر شامل ہیں۔ پنجاب اسملي کے قائد ايوان کا چناؤ انيس اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ بنیادی طور پر پنجاب اسمبلی تين سو اکہتر نشستوں پر مشتمل ہے۔ تخت لاہور پر دس سال حکومت کرنے والی مسلم لیگ ن حاليہ انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی ايک سو چونسٹھ نشستیں حاصل کر پائی، جب کہ پی ٹی آئی کے حصے ميں صوبائی اسمبلی کی ايک سو اناسي نشستیں آئيں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی

صوبائی اسمبلی خيبر پختونخوا اسمبلي ميں اسپيکر اور ڈپٹي اسپيکر کا انتخاب بھی آج بدھ کے روز ہو رہا ہے، اجلاس صبح دس بجے شروع ہوگا۔ تحریک انصاف کی جانب سے مشتاق غنی اسپیکر، جب کہ محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے اے این پی کے لائق خان کو اسپیکر جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے ليے ن لیگ کے جمشید مہمند کو نامزد کیا گیا ہے۔ اپوزيشن نے ایم ایم اے کي جانب سے وزارت اعلی کے لئےمیاں نثار گل کو امیدوار نامزد کيا۔ آج صوبائي اسمبلي ميں حلف اٹھانے والوں میں پی ٹی آئی کے چھہتر، ایم ایم اے کے تيرہ، اے اين پي آٹھ، جب کہ ن ليگ اور پیپلز پارٹی کے پانچ پانچ اراکين شامل ہيں۔

سندھ اسمبلی

سند ھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے 4امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنہیں منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ریحانہ لغاری امیدوار ہیں۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق چاروں امیدواروں کے خلاف کسی رکن نے اعتراض داخل نہیں کیا، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے عہدے کے لئے2،2امیدوار میدان میں ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لئے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے رابیعہ اظفر امیدوار ہیں، تاہم سندھ اسمبلی میں امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی گئی ہے۔

PTI

PUNJAB

PP

FAZL UR REHMAN

PROVINCIAL ASSEMBLY

oath taking

Tabool ads will show in this div