سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون

Aug 15, 2018

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ولی عہد کی زیر نگرانی سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مؤثر مہم چلائی گئی، درست اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ہی ممکن ہے، ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید قریب اور مستحکم کیا جائے گا۔ عنقریب دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بھی کریں گے۔

IMRAN KHAN

Crown Prince

SAUDIA ARAB

MOHAMMAD BIN SALMAN

pakistan elections 2018

Tabool ads will show in this div