اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے، عمران خان

عمران خان کہتے ہیں کرپشن کے باعث معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ہے، مگر اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتہ داروں کی قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ تصویر شیئر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور والدہ کے چچا زمان خان شاعر مشرق علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ موجود ہيں۔

ٹوئٹر پيغام میں عمران خان نے کہا کہ یوم آزادی پر دل میں اُمید کا عظیم چراغ روشن ہے، کرپشن کے باعث معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ہے مگر اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

پی ٹی آئی 25 جولائی کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، عمران خان ملک کے متوقع طور پر اگلے وزیراعظم ہوں گے، 18 اگست کو ایوان سے منتخب ہونے کے بعد وہ حلف اٹھائیں گے۔

IMRAN KHAN

Mohammad Ali Jinnah

Qauid e Azam

family picture

Tabool ads will show in this div