جامعہ کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب

یوم آزادی کے موقع پر کراچی کی مختلف جامعات میں یوم آزادی کے حوالے رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا، جامعہ کراچی میں احمد جہانزیب  اور کولاچی بنیڈ نے لہو گرمایا۔

جامعہ کراچی ميں اساتذہ اور طلبہ نے آزادی کا بھرپور جشن منايا، گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی مدھر آواز ميں ملی نغمہ گاکر نوجوانوں کا جذبہ بڑھایا۔

یونيورسٹی کے وائس چائسلر اجمل خان کا کہنا تھا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہئے۔

طلبا بھی اس موقع پر پُرجوش نظر آئے، نجی انجينئرنگ یونیورسٹی میں بھی 117 فٹ اونچا قومی پرچم لہرايا گيا، نامزد وزيرِاعلی سندھ مراد علی شاہ، فرودس شمیم نقوی بھی تقريب ميں شريک ہوئے۔

quaid e azam

STUDENTS

14th august

Naya Pakistan

Tabool ads will show in this div