نوازشریف کو بکتربند گاڑی میں عدالت لانےپرشہبازشریف برہم

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بکتر بند میں عدالت پیشی پرشہبازشریف سخت برہم ہوگئے۔ انھوں نے نگران وزیر اعظم کو احتجاجی مراسلہ بھی تحریر کیاہےکہ جس میں  لکھا ہےکہ  نواز شریف تو سیاسی قیدی ہیں،ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، دہشتگردوں جیسا تضحیک آمیز سلوک بند کیا جائے ۔

نگران وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں شہباز شریف نے مزید لکھا ہے کہ نواز شریف نے ملکی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ان کی وجہ سے ملک میں سی پیک آیا۔اسی نواز شریف کو ایک دہشت گرد کی طرح پنجرہ نما گاڑی میں لایا جانا متعصب اور ناانصافی کی سوچ کا عکاس ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ  نگران وزیر اعظم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس رویے پر ن لیگ میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ نواز شریف کے ساتھ روا رکھے گئے ایسے غیر انسانی اور غیر مہذب  رویے سے ملک اور حکومت کا تشخص بھی مجروح ہو رہا ہے ۔

خط میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ نگران وزیر اعظم اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔

ADIYALA

Tabool ads will show in this div