ایران کی جانب سے پاکستان کومنفرداندازمیں جشن آزادی مبارک

یوم آزادی پر پاکستان کی خوشیوں میں ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران بھی برابر کا شریک ہے۔ایران میں جگہ جگہ پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے تہنیتی بینر آویزاں کردیے گئےہیں۔

پاکستان کے  یوم آزادی پرایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی قوم کی جانب سے پاکستان کو مبارکباد دی گئی۔ ایران میں مختلف سرکاری عمارتوں اور اہم شاہراہوں پر تہنیتی پیغام کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کا نقشہ اور صوبائی شناخت کی حامل تصویریں دکھائی دے رہی ہیں۔

ایران کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی دوسرے ملک کی آزادی کا جشن اس طریقے سے منایا جارہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔