جشن آزادی پربیوٹی پارلرزمیں آفرزلگ گئیں

Aug 14, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Beauty-Saloon-Deals-Isb-Pkg-13-08.mp4"][/video]

جشن آزادی کے موقع پر پشاور کے نوجوانوں نے شجرکاری مہم کاآغاز کیا۔نوجوانوں کاکہناتھاکہ  پیارے وطن کو سرسبز اور ہرا بھرا بنانے کے لئے ایک پودا پاکستان کے نام لگا رہے ہیں۔

تصویر کائنات کے سارے ہی رنگ جشن آزادی پر جلوؤں میں ڈھلنے لگے ۔ آرائش حسن کے رعایتی تڑکے نےتو صنف نازک کی تیاریوں کواور بھی چار چاند لگا دیئے ۔

اسلام آباد کی لڑکیوں نے بیوٹی سیلونز کا رخ کرلیا ہے جہاں خوب ڈسکاؤنٹ مل رہاہے۔ حب الوطنی کو فیشن میں ڈھالنے والوں نے کئی رعایتی پیکج بھی متعارف کرا رکھے ہیں ۔

لڑکیوں کاکہناتھاکہ  جب دل بھی پاکستان ہو اور  جان بھی پاکستان ہو تو پھر جشن آزادی پرخوب تیاری توبنتی ہے۔

یوم آزادی کی خوشی اپنی جگہ اورشاندار آفر کے مزے الگ،بیوٹی سیلونز کی جشن آزادی ڈیلز نےاسلام آباد کی لڑکیوں کے وارے نیارے کرادیے۔

14 august

Tabool ads will show in this div