تمام کھلاڑیوں کی توجہ دورہ انگلینڈ پر ہے، مصباح الحق
اسٹاف رپورٹ
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ دورہ انگلینڈ پرمرکوز ہے ۔
بنگلہ دیش سے کامیاب دورے کے بعد لاہور پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف کامیابیوں سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔
ٹیم کے ہر کھلاڑی کی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی پرفارمنس پرتوجہ دینی ہوگی۔ دورہ انگلینڈ میں ٹیم میں تبدیلی ممکن ہے۔ سماء