اسلم چوہدری پرحملےمیں استعمال ہونےوالی گاڑی کاچیسزنمبرمل گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : ايس پی چوہدری اسلم پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا چیسز نمبر پولیس کو مل گیا، تاہم یکارڈ میں اس نمبر کی کوئی گاڑی موجود نہیں۔ واقعہ کے انیس روز بعد پولیس کو  تفتیش میں کوئی اہم کامیابی نہ مل سکی۔

نو جنوری کو ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر ہونے والے بم دھماکے کے کے انیس روز بعد پولیس خود کس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا چیسز نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی پک اپ گاڑی کا چیسز نمبر 264407 ہے، مگر گاڑی کا چیسز نمبر بھی تحقیقات میں مدد گار ثابت نہ ہوسکا  کیونکہ  گاڑی کا ایکسائزمںیں کوئی ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب پولیس مبینہ خود کش حملہ آور اور اس کے والد کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کی  بھی منتظر ہے، انیس روز بعد پولیس شہید ایس چوہدری اسلم کسی اہم پیش رفت میں کا میاب نہیں ہوسکی ہے۔ سماء

pentagon

Tabool ads will show in this div