پاک امریکا تعلقات، نگراں وزیر دفاع نے حقیقت بتادی

نگراں وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا، کہتے ہیں کہ امریکا نے ہمارے خلاف اقدامات اٹھا کر واضح کردیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا، ہم نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔

نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاک امریکا تعلقات کی حقیقت بیان کردی، بولے کہ امریکا نے پاکستان کو مغربی بلاک سے باہر کرکے واضح کردیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کیخلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا، ہم نے ابھی تک کچھ نہیں کیا، امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کررہا ہے اور بھارت سے مل کر اگلے 5 سال میں ہمیں سبق سکھا دے گا۔

خالد نعیم لودھی کہتے ہیں کہ امریکا تمام تر الزامات اور غیر دوستانہ اقدامات کے باوجود پاکستان سے افغان طالبان کو میز پر لانے کی توقع کرتا ہے۔

USA

DEFENSE MINISTER

Khalid Naeem Lodhi

Bilateral relation

Tabool ads will show in this div