پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت

Aug 13, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Imran-ismail-Talk-MQM-khi-13-08-1.mp4"][/video]

پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی، عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے کوئی مفاہمت نہیں ہورہی۔

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو آج حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بھی کراچی کی اسٹیک ہولڈر جماعت ہے، امید ہے ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ ملکر کام کرے گی، متحدہ نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے، ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے کوئی مفاہمت نہیں ہورہی۔

وہ مزید بولے کہ پولیس ریفارمز کیلئے حکومت سندھ کا بھرپور ساتھ ديں گے، خواہش ہے سندھ پولیس میں بھی کے پی کی طرح ریفارمز ہوں، مراد علی شاہ کو وفاق اور سندھ میں پل کے کردار کی پیشکش کی۔

نامزد گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی پیکیج کو مکمل کرنے کے مراحل میں ہیں، ایم کیو ایم قیادت سے بھی اس حوالے سے بات چیت ہوئی، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، کراچی اس وقت اپنا حق مانگ رہا ہے، متحدہ کیساتھ مل کر شہر کو بہتر اور خوبصورت بنائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم کیلئے قومی اسمبلی میں عمران خان کو ووٹ دینے پر آمادگی ظاہر کرچکی ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر راضی ہے۔

PTI

Imran Ismael

Nominate Governor

Tabool ads will show in this div