کرپشن ریفرنس: نواز شریف، واجد ضیاء پندرہ اگست کو پھر طلب

Aug 13, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/NS-Reference-Hearing-1500-Isb-Pkg-13-08.mp4"][/video] احتساب عدالت نے گواہ واجد ضیاء اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف کو پندرہ اگست کو پھر طلب کر لیا گیا ہے۔ آئندہ سماعت پرواجد ضیاء پر جرح شروع ہوگی۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی احتساب عدالت نمبر دو میں پہلی پیشی ہوئی۔ بکتر بند میں نواز شریف کو بھر پور سکیورٹی میں اڈیالہ سے عدالت لے جایا گیا۔ جج ارشد ملک نے کہا سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مہلت میں کم وقت رہ گیا ۔ وقت ضائع نہیں کر سکتے۔تفتیشی افسر محبوب عالم کو بھی بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا گیا۔ میڈیا اور ن لیگی رہنماؤں کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ متوالے اور کالے کوٹ والے سب برہم نظر آئے۔ عدالت کے باہر بھی سخت سکیورٹی کا حصار قائم کیا گیا تھا۔ اس اثناء میں ایک پولیس اہلکار سے گولی چل گئی۔ ٹریگر غلطی سے دبا تھا ۔ حکام نے اہلکار سے اسلحہ لے کر معطل کردیا ۔ جج ارشد ملک کی عدالت میں نواز شریف کے وکیل ظافر خان اور نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل صفائی خواجہ حارث کی تفتیشی افسر محبوب عالم کا بیان فوری ریکارڈ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کر دی۔

wajid zia

flagship reference

Al azizia reference