نو منتخب ارکین کی حلف برداری، ڈالر مہنگا اور انڈیکس میں کمی

نو منتخب ارکین کي حلف برداری پر حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط، 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 200 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر تیرہ پیسے اور اوپن مارکیٹ میں پچاس پیسے مہنگا ہوگیا۔


پیر کو کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 42 ہزار 600 کی کم سطح تک دیکھا گیا۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی گئی جس سے انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 124 روپے پانچ پیسے کی سطح پر پہنچ گیا اور ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے اضافے سے 123 روپے پر فروخت ہونے لگا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اب نو منتخب حکومت پر نظر جمائے ہوئے ہیں اور اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ نئی حکومت معاشی مسائل کے حل کے لئے کون سی معاشی پالیسی کا اعلان کرے گی۔

100 Index

dollar rate

oath ceremony

forex dealers

Tabool ads will show in this div