تمغے جیتنے والے باکسر نظر انداز

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی: باکسنگ فیڈریشن نے گھر کی مرغی دال برابر کے محاورے کو سچ ثابت کردیا ۔۔ سات سمندر پار سے سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن عامر خان کو پاکستان بلانے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کر دیئے۔۔۔ مگر ملک کیلئے تمغے جیتنے والے باکسروں کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔

بےشمار پاکستانی باکسرز نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود دنیا بھر میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ۔۔ لیکن موجودہ دور میں ان عظیم باکسرز کی کیا قدروقمیت ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

اسلام آباد میں جاری بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے لیے باکسنگ حکام کو سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائی سن اور عامرخان کی یاد تو آئی لیکن ان کی نظر اپنے ہیروز پر نہیں پڑی۔

بےنظیربھٹو باکسنگ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں ذاکرحسین نے سلور میڈل جیتا لیکن اس سمیت کسی لیجنڈ باکسر کو دوسرے ایڈیشن کے مقابلے دیکھنے کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔

باکسنگ رنگ میں پاکستان کے نام پر مُکے کھانے والوں کو آج پوچھنے والا کوئی نہیں۔

ذاکرحسین کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے اپنی نمائش کےلیے عامرخان پر تو لاکھوں روپے خرچ کر دیے ۔۔ لیکن ملک کےلیے میڈل جیتنے والے ہیروز کو ٹورنامنٹ دیکھنے کی دعوت تک نہیں دی۔۔۔ سماء

Tabool ads will show in this div