سوویں سنچری، ٹنڈولکر کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی وزیراعظم بھی منتظر

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
میلبورن : سچن ٹنڈولکر کی سوویں سنچری کا انتظار بھارتی شائقین کے ساتھ آسٹریلوی وزیر اعظم کو بھی ہے لیکن کینگروز کپتان چاہتے ہیں  سچن اعزاز کسی اور سرزمین پر حاصل کریں۔

سڈنی میں آسٹریلوی وزیر اعظم نے بھارتی ٹیم کو چائے کی دعوت پر مدعو کیا۔ اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم نے سچن کی سنچری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلین شائقین ایک اسپیشل سنچری کے منتظر ہیں اور  امید ہے کہ سچن کی وہ سنچری آسٹریلیا میں ہی بنے گی۔

آسٹریلوی کپتان چاہتے ہیں کہ سچن کی سوویں سنچری آسٹریلیا میں نہ ہو۔ اس موقع پر مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ سچن سوویں سنچری تو بنائیں پر یہ نہیں چاہتے کہ سچن اعزاز آسٹریلیا کے خلاف حاصل کریں۔

سڈنی ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔ جس سے حاصل ہونے والی آمدنی سینے کے سرطان سے لڑنے والی گلین میگراتھ فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔ اس موقع پر بھارتی اور آسٹریلین ٹیموں نے گلابی کیپ پہن کر فوٹو سیشن بھی کرایا۔ سماء/ایجنسیز

کے

eid

Tabool ads will show in this div