بھارتی حکومت کی اجازت سےعمران خان کی حلف برداری میں شرکت کروں گا،سدھو

Aug 12, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/NAVJOT-SINGH-SIDHU-SOT-12-08.mp4"][/video]

سابق بھارتي کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کي بطور وزيراعظم حلف برداري تقريب ميں شرکت کے بارے میں کہاہےکہ بھارتی حکومت نےاجازت دی تو ضرور پاکستان جاؤں گا۔

بھارتی میڈیا کےپروگرام میں بات کرتےہوئے سابق بھارتی اوپنر نےبتایاکہ عمران خان کی حلف برداري ميں شرکت کی دعوت ملنا اعزاز کي بات ہےاور یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں۔انھوں نےتصدیق کی کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت ملنےپرعمران خان کي تقريب حلف برداري ميں شرکت کروں گا۔

سدھو کامزید کہناتھاکہ گواسکر،کپل دیو اورعامر خان کو بھی تقریب میں بلایا گیاتھا،مگر ان کی شرکت نہ کرنا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔اس سے قبل عمران خان کے دیرینہ دوست سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کمنٹری مصروفیات کی وجہ سے تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

IMRAN

elections 2018

Tabool ads will show in this div