سڈنی ٹیسٹ: بھارتی بولرز فلاپ، مائیکل کلارک کی ڈبل سنچری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


سڈنی: سڈنی ٹیسٹ میں بلے بازوں کے بعد بھارتی بولرز بھی فلاپ ہوگئے ۔۔ میزبان قائد مائیکل کلارک کی ڈبل سنچری کی بدولت میچ پر آسٹریلیا کی گرفت انتہائی مضبوط ہوگئی ہے ۔۔۔  دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کینگروز نے چار وکٹوں کے نقصان پرچارسوبیاسی رنزبنالئے ۔۔ اور مہمان ٹیم کے خلاف  دو سواکیانوے  رنز کی برتری حاصل کرلی ۔۔  
 
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ۔۔ سڈنی میں جاری ۔۔ دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن میزبان بلے بازوں کے نام رہا ۔۔ کپتان مائیکل کلارک کی شاندار ڈبل سینچری اور رکی پونٹنگ کی سینچری نے ۔۔ آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم بنادی ہے۔

میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز۔۔ ایک سوسولہ رنز تین وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا تو ۔۔ رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک نے ۔۔بھارتی بولرز کی دھنائی کرتے ہوئے ۔۔ تیزرفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا۔

اس دوران رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں چالیس ویں اور مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ۔۔ سترہ ویں ۔۔ سینچری مکمل کرلی۔۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ۔۔ دو سو اٹھاسی رنز کا اضافہ کیا۔۔

رکی پونٹنگ ایک سو چونتیس رنز بناکرپویلین لوٹے تو ۔۔ مائیک ہسی نے ان کی جگہ مہمان بولرز کی درگت بنانی شروع کردی ۔۔ مائیکل کلارک کے شاندار اسٹروکس نے بھارتی بولرز کی لائن لینتھ بگاڑ دی اور انہوں نے جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی اولین ڈبل سینچری مکمل کرلی۔

کھیل کے اختتام پر وہ دو سو اکیاون رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔۔ کلارک نے پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں ۔۔ مائیک ہسی کے ہمراہ ۔۔ اسکورمیں ایک سو ستاون رنز کا اضافہ کیا۔۔ سماء

کی

Sanam Jung

vote

nankana sahib

Tabool ads will show in this div