ٹیکنالوجی

جدید ٹیکنالوجی نے معصوم کی زندگی بہتربنادی

معذور افراد کو یوم آزادی پر منفرد تحفہ دیا جارہاہےتاکہ وہ بھی یہ دن بھرپوراندازمیں مناسکیں ۔

ایک ہاتھ سے محروم مصطفیٰ کوروبوٹک بازو لگا کرجشن آزادي کي خوشياں دوبالا کردي گئیں۔ کراچي کا سات سالہ مصطفيٰ روبوٹک بازو لگا کر خوش ہے۔ اس کے والد نےبھي بيٹے کي آنکھوں ميں اعتماد کي چمک ديکھ لی ہے۔

یہ روبوٹک بازو کراچي کے نوجوان انجيئنر نےتیارکیاہےکہ جن کا عزم ہے کہاس جشن آزادی پر صرف مصطفیٰ ہی نہیں بلکہ ہاتھوں سے محروم دیگر بچے بھی روبوٹک بازوکی مدد سے آزادی محسوس کرسکتےہیں۔

بائیونکس کی ٹیم نے نجی تعلیمی ادارے کے ساتھ مل کر مہم کا آغاز کردیا ہےتاکہ چودہ اگست تک بیس بچوں کو روبوٹک آرم کا تحفہ مل سکے۔مخیر حضرات کے تعاون سےاب تک 4بچوں کے لئے روبوٹک آرم تیار ہوچکے ہیں ۔

robotic arm

Tabool ads will show in this div