پاک انگلینڈ سیریز، انگلش ٹیم کی دبئی آمد،سیریز چیلنج قرار

اسٹاف رپورٹ
دبئی : پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ انگلش کپتان نے سیریز کو چیلنج قرار دیا ہے۔


انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان اینڈریو اسٹروس کی قیادت میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اینڈریو اسٹراس کا کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ سیریز ہمیشہ تنازعات کی وجہ سے مشہوررہی ہے لیکن اس بار انگلش کپتان سیریز کو تنازعات سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔ 


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ماضی بھلا کر سیریز کھیلنا ہوگی۔ جو ہوچکا وہ ہوچکا ۔


اب ہمیں توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھنا ہوگی ۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے جو انگلش ٹیم کو زیر کرسکتی ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم رینکنگ کا معاملہ صرف کاغذ کے ٹکڑے تک محدود ہے۔


اس سے ٹیم کی پرفارمنس متاثر نہیں ہوگی۔ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقراررکھنے کی کوشش کریں گے تاہم ہمیں  پوزیشن چھن جانے کا کوئی خوف نہیں ہے۔

پاک اورانگلینڈ کے درمیان  سترہ جنوری سے دبئی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل مہمان ٹیم آئی سی سی کمبائنڈ الیون اور پی سی بی الیون کے خلاف دو پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ سماء/ایجنسیز

کی

mehndi

graft

Tabool ads will show in this div