پی آئی اےپروازمیں جگہ کم پڑگئی،70عازمین جدہ جانےسے محروم

پی آئی اے کاايک اور کارنامہ سامنےآگیا۔عازمین حج کوکراچی چھوڑکرپروازاڑان بھرگئی۔

پی آئی اےکی پروازمیں جگہ کم پڑجانےکیوجہ سے عازمین مقررہ وقت پرسعودی عرب روانہ نہ ہوسکے۔پی آئی اےحکام کاکہناتھاکہ عازمين زيادہ ہوگئےتھے جس کی وجہ سےپروازعازمين کوچھوڑکرروانہ ہوگئي۔

کراچی سے جدہ کی خصوصی حج پروازسے70 عازمین روانہ نہ ہوسکے۔انعازمین میں خواتین اور ضعیف العمرافراد بھی شامل ہیں۔

پی آئی اےپروازسے روانہ نہ ہونےوالےعازمین نےجناح ٹرمینل پراحتجاج کیا۔ ترجمان پی آئی اے نےدعویٰ کیاہےکہ باقی رہ جانےوالےعازمین کورات 10 بجے کی پروازسےروانہ کیا جائے گا۔

SAUDIA ARABIA

Saudi Arab

HAJJ OPERATION

Tabool ads will show in this div