کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کے طویل بریک ڈاون نے شہریوں کی رات اذیت میں مبتلا کردی۔ بجلی کی فراہمی میں تعطل صبح تک جاری رہا۔
موصول اطلاعات کے مطابق طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، گرومندر، جمشید روڈ، محمد علی سوسائٹی سميت مختلف علاقوں ميں بجلي کي فراہمي رہی۔
متاثرہ علاقوں ميں سولجر بازار، گلشن اقبال، گلستان جوہر کے علاقے بھی شامل ہیں، جب کہ لائنز ایریا، لیاری، کلفٹن، ناظم آباد، گلشن ظہور میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
بجلی کے طویل بریک ڈاون اور فراہمی میں تعطل کے بعد کے الیکٹرک کے کسٹمر سینٹر میں شہریوں کی شکایتی کالز کا تانتا بندھ گیا۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویِ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا، جس کو ٹھیک کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہم بحال کردی گئی ہے، جب کہ دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔