قومی ٹیسٹ کرکٹر بیٹے کے باپ بن گئے
قومی ٹیسٹ کرکٹر، فاسٹ بولر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے، بچے کی پیدائش پشاور کے نجی اسپتال میں ہوئی۔
صوابی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر جنید خان کی اہلیہ نے پشاور کے نجی اسپتال میں بچے کو جنم دیا، پاکستانی پیسر اور ان کا خاندان ننھے مہمان کی آمد پر انتہائی خوش ہے۔
Today is a very blessed and happy day of my life as i welcome a new member to my family my son.. plz remmeber us in ur duas #muhammadayaankhan pic.twitter.com/jrQPOBUDDQ
— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) August 11, 2018
جنید خان کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی خنسہ سے 9 فروری 2015ء کو ہوئی تھی۔

پاکستانی کرکٹر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جس میں اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا ہے۔