بدترین دھاندلی ہوئی، جعلی مینڈیٹ والے ملک پر حکومت کرینگے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی، جعلی اکثریت اور جعلی مینڈیٹ والے ملک پر حکومت کریں گے، جیلوں اور مقدموں سے ڈرنے والے نہیں، میڈیا آزادی ایک کہانی بن چکی، انہیں بھی قربانی دینی ہوگی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ شورکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں الیکشن 2018ء میں بدترین دھاندلی ہوئی، جعلی اکثریت اور جعلی مینڈیٹ والے ملک پر حکومت کریں گے، دھاندلی سے متعلق سیاسی جماعتوں کا مؤقف واضح ہے، جو باتیں میں نے کیں تمام جماعتوں نے اتفاق کیا، پیپلز پارٹی بہت پہلے الیکشن میں دھاندلی کا کہہ چکی، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کئے۔

وہ بولے کہ عدالت نے ہمیں مایوس کیا، عدلیہ اور الیکشن کمیشن ناکام ہوچکے، عمران خان کے کیس میں سپریم کورٹ کا رویہ کچھ اور، دیگر سیاستدانوں کے کیس میں مختلف ہوتا ہے، پارلیمنٹ میں اسپیکر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑیں گے، اتنی بڑی دھاندلی کے بعد ملک جمہوری نہیں رہا۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان جس نظریہ کے ساتھ آزاد ہوا تھا اسے نظرانداز کیا گیا، آج بھی بین الاقوامی سطح پر ہم پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، میری رائے تھی کہ سب مستعفی ہوجائیں تاہم میں سب کی متفقہ رائے مان لی۔

متحدہ مجلس عمل کے رہنماء نے کہا کہ جیلوں اور مقدموں سے ڈرنے والے نہیں، میڈیا کے سامنے جو باتیں کیں وہ عدالت میں بھی کرسکتا ہوں، میڈیا کی آزادی ایک کہانی بن چکی، میڈیا کو بھی قربانی دینی ہوگی۔

ECP

PTI

JUIF

FAZAL UR REHMAN

SCP

Election 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div