عمران اسماعیل گورنر سندھ ہونگے، عمران خان نے منظوری دیدی
پاکستان تحریک انصاف نے عمران اسماعیل وک گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے منظوری دیدی۔ عمران اسماعیل کہتے ہیں پارٹی نے بڑا ٹاسک دیا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے باضابطہ منظوری دیدی۔
عمران اسماعیل نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کا عہدہ بہت بڑا ہے، عمران خان اور پارٹی کا شکر گزار ہوں، پارٹی نے بڑا ٹاسک دیا ہے۔
وہ بولے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا، اسٹیک ہولڈرز ایک قدم آگے بڑھیں میں 10 قدم آگے بڑھوں گا۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے، پی پی پی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے، پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ اور جی ڈی اے اپوزیشن میں بیٹھیں گی۔