بھارتی سورما شکست کا داغ دھونےکیلئے پرامید،آسٹریلیا کیخلاف تیسراٹیسٹ کل ہوگا

اسٹاف رپورٹ
سڈنی : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہورہا ہے۔ بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کو میڈیا کی اختراع قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی متحد ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چارٹیسٹ سیریز کا تیسرامقابلہ ۔۔ کل سے پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گرائونڈ واکا میں شروع ہورہا ہے۔ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے دونوں ٹیموں نے فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی۔

پہلے دونوں ٹیسٹ چار دن میں اپنے  نام کرنے والی آسٹریلین ٹیم جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے اور سیریز اپنے نام کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے۔ تاہم بھارت کے راہول ڈریورڈ کا کہنا ہے کہ وکٹ کیسی ہی کیوں نہ ہو مہمان ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں تر نوالہ ثابت نہیں ہوگی۔

ٹیم میں اختلافات کی خبریں صرف اور صرف افواہیں ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی میڈیا کے سامنے آئے تو وہ پرعزم تھے کہ فتوحات کی ہیٹ ٹرک  پرتھ میں مکمل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم  آسٹریلین دبائو کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔

چار ٹیسٹ کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ بوڈر گاواسکر ٹرافی کے حصول کے لیے لڑی جانے والی اس کرکٹ جنگ کا آخری معرکہ ایڈیلیڈ اوول میں لڑا جائےگا۔ سماء / ایجنسیز

کا

vote

کیخلاف

Tabool ads will show in this div