برطانوی کرکٹر مرون ویسٹ فیلڈ نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا ہے

اسٹاف رپورٹ


لندن: ایسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے برطانوی کرکٹر مرون ویسٹ فیلڈ نے عدالت کے روبرو اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا ہے۔۔


 لندن کی عدالت میں کیس کے سماعت کے دوران مرون ویسٹ فیلڈ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ستمبر دو ہزار نو میں کاؤنٹی چیمپین شپ میں چالیس اوورز کے میچ میں ۔۔ ڈرہم کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کی تھی ۔۔ ویسٹ فیلڈ نے بتایا کہ چھ ہزار پاؤنڈز کی رقم کی وصولی کے بدلے ۔۔ انہوں نے اپنے پہلے اوور میں بارہ رنز دینے کی حامی بھری تھی ۔۔ برطانوی پولیس نے دانش کنیریا اور ویسٹ فیلڈ کو دوہزار دس میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں حراست لیا تھا ۔۔ تاہم تفتیش کے بعد دانش کو رہا کردیا گیا ۔ سماء

کا

نے

Pakistan Army

Obama

paper

Tabool ads will show in this div