حزب اختلاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی پر قومی کانفرنس بلانےکافیصلہ

Aug 11, 2018

اپوزیشن اتحاد نے الیکشن دھاندلی کے خلاف قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔

قومی اسمبلی میں ممکنہ اپوزیشن اتحاد نے پی ٹی آئی کی آنےوالی حکومت کےخلاف احتجاج کادائرہ وسیع کرنےکافیصلہ کیاہے۔ اپوزیشن اتحاد نے الیکشن دھاندلی کے خلاف قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔ قومی کانفرنس عید کے بعد اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔اپوزیشن نے فیصلہ کیاہےکہ انتخابی دھاندلی پر وائٹ پیپر بھی قومی کانفرنس میں جاری کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں سول سوسائٹی، میڈیا،دانشوروں کو مدعو کیا جائےگا۔

اس کےعلاوہ  بین الاقوامی برادری کوانتخابات کےحوالےسےاعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ پاکستان میں مقیم سفارتکاروں کو انتخابی دھاندلی پر حقائق پیش کئے جائیں گے۔

PTI

IMRAN KHAN

Election 2018

oppostion in pakistan

Tabool ads will show in this div