چارسدہ کی سرجڑی بہنیں لندن کےاسپتال میں داخل

Aug 11, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Ma-Safa-And-Marwa-IN-UK-Pkg-10-08.mp4"][/video]

سماء کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ چارسدہ کی سرجڑی بہنیں صفا اور مروہ لندن پہنچ گئيں ۔ انھیں علاج کے ليے بچوں کے مشہوراسپتال ميں داخل کراديا گيا۔ان کےعلاج پراٹھارہ کروڑ روپےخرچ ہوں گے۔

سرجڑي بہنيں صفا اور مروہ علاج کے ليے لندن پہنچ گئی ہیں۔دونوں کواسپتال منتقل کرديا گياہے۔ان کے دادا حسين محمد نےکہاہےکہ جتنے لوگوں نے مدد کي،سب کا شکريہ ادا کرتے ہيں۔انھوں نےبچيوں کے ليے دعا اور جلد صحت يابی کی اپیل بھی کی۔

سفا اورمروہ کادنیا کےمشہور گریٹ آرمنڈ اسپتال میں علاج ہوگا۔ان کےساتھ موجود سماجی کارکن عابد خٹک کاکہناتھاکہ جب تک دونوں کاعلاج نہيں ہوتا، تب تک ان کےساتھ ہیں۔ امکان ہےکہ صفا اور مروہ چھ ماہ تک زيرعلاج رہيں گي  اوران کےعلاج پراٹھارہ کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئيں گے۔ان دونوں کےدوران علاج چار آپريشن کيے جائيں گے۔

HEALTH

conjoined twins

great ormond street hospital

Tabool ads will show in this div