کراچی کا سب سے بڑا پارکنگ پلازہ 9 برس بعد بھی آباد نہ ہوسکا

کراچی کا سب سے بڑا پارکنگ پلازہ نو برس بعد بھی آباد نہ ہوسکا۔ 65 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس پارکنگ پلازہ میں روزانہ صرف پچاس سے ساٹھ گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں ۔

کراچي کا پارکنگ پلازہ ناکارہ ثابت ہوا۔2009 ميں 65 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونےوالے ان منصوبےکاابھی تک کوئی فائدہ نہیں۔اس کی گنجائش ساڑھے پانچ سو گاڑیوں کی ہے مگر صرف 50 سے 60 گاڑياں یہاں پارک کی جاتی ہیں۔ پارکنگ پلازہ کی حالت زار پر شہری بھی ناخوش ہیں۔

پارکنگ پلازہ میں سہولیات کا فقدان ہے۔ یہاں گندگی کےڈھیرہیں اورجابجاجالےاورچوہے دوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔حکام کاکہناہےکہ اس پلازہ کوجلد آباد ہوتا دیکھنا خواب ہی ہوسکتاہے۔

Tabool ads will show in this div