الطاف حسین اور خالد مقبول کے وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 11, 2018

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔


انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 27 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور عامر خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ باني ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

 

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی، ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردی گئی۔

 

عدالت آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

Politics

ATC

FAROOQ SATTAR

khalid maqbool siddiqui