اس پرچم کےسائےتلےہم ایک ہیں

Aug 11, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/World-Minorities-Day-Isb-Pkg-10-08.mp4"][/video]

پاکستان میں اقلیتی برادری کےدن کی مناسبت سےایوان صدر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

"اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں"کےخوبصورت عنوان سےاقلیتی برادری کیلئےخصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ملی یکجہتی کی مثال دکھائی دئیے۔

سبزاور سفید لباس میں ملبوس بچیوں نے تمام اکائیوں کی نمائندگی کی۔ان کے ملی نغمےنے تو تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

صدر ممنون حسین نے  قائد اعظم کے افکار پرروشنی ڈالی اورکہاکہ یہ دن ملی اتحاد، برداشت اوربھائی چارے کے فروغ کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب بلا تفریق نفرتوں کو مٹا کر ملکی ترقی کیلئے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر چلیں گے۔

پاکستان میں اقلیتوں کا دن اس عہد کی تجدید بھی ہے کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی کوشش جاری رہنی چاہیے۔

14 august