جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کا حملہ، دو فلسطینی شہید
اسرائيل نے حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ کي پٹي پر احتجاج کے دوران فائرنگ اور شيلنگ کرکے دو فلسطيني شہيد اور تين سو زخمی کردیے۔
خبر رساں ايجنسي کے مطابق جمعے کو اسرائيلي سرحد کے قريب ہزاروں کي تعداد ميں فلسطيني پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اچانک اسرائيلي فوج نے نہتے مظاہرين پر فائرنگ اور شيلنگ شروع کردي جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
اسرائیل اور فلسطین نے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا
حملے میں زخمي ہونے والوں ميں بچوں اور نوجوانوں کي تعداد زيادہ بتائي جا رہي ہے۔
فلسطيني حکام کے مطابق اسرائيل نے حماس کي پوسٹ کو بھي نشانہ بنايا۔ تيس مارچ سے جاري احتجاجي تحريک کے دوران شہداء کي تعداد ايک سو انسٹھ ہوگئي۔
واضح رہے کہ گزشتہ دونوں کی شدید کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔