کینیڈا میں فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک

Aug 11, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/KI-CANADA-FIRING-11-08.mp4"][/video]

کینیڈا ميں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو پوليس اہلکاروں سميت چار افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور کو زخمي حالت ميں گرفتار کرليا گیا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کينيڈين شہر فریڈرِکٹن کے علاقے بروک سائيڈ میں پیش آیا جہاں پولیس کو ديکھتے ہي ملزم نے فائرنگ کی اور جوابي کارروائي کے بعد ملزم کو حراست ميں لے ليا۔

واقعے کے بعد پوليس نے علاقے کو مکمل سيل کرديا جبکہ علاقہ مکين بھي گھروں ميں محصور رہے۔

کينيڈين وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کي شدید الفاظ میں مذمت کي۔

four killing

Tabool ads will show in this div