سعیداجمل معاملےپردونوں ٹیموں نےذمہ دارانہ رویہ اختیارکیا،ہارون لورگاٹ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
دبئی : انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کے چيف ايگزيکٹو آفيسر ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ سعيد اجمل کے معاملے پر دونوں ٹيموں نے ذمہ دارانہ رويہ اختيار کيا جب کہ انگلش کرکٹرمرون ويسٹ فيلڈ کو سزاسے کھيل ميں کرپشن کم ہوگی

کھيل کی عالمی گورننگ باڈی کے اعلیٰ ترين عہدے دار نے دبئی ميں برطانوی ميڈيا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سب سے بڑا چيلنج کھيل ميں کرپشن کا خاتمہ تھا جس ميں انکے دعوی کے مطابق آئی سی سی نے کافی حد تک کاميابی حاصل کی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے اسپاٹ  فکسنگ اسکينڈل کا ذکر کيا جس ميں تين پاکستانی کھلاڑيوں کومختلف مدتوں کی سزا دی گئی ہے۔


کائونٹی کرکٹر مرون ويسٹ فيلڈ کو قيد کی سزا دينے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرپشن ميں ملوث کھلاڑيوں کو سزا سے کھيل کی ساکھ بچنے کے ساتھ نوجوان کھلاڑيوں کو سبق حاصل ہوگا۔


سعيد اجمل  کے بولنگ ايکشن پر سابق انگلش کرکٹرز کی تنقيد کو بلا جواز قرار ديتے ہوئے ہارون لورگٹ نے دونوں ٹيموں کے ذمہ دارانہ رويے کی تعريف کرتے ہوئے آن فيلڈ امپائرز کو فائنل اتھارٹی قرار ديا۔ سماء/ایجنسیز

kazakhstan

nishan-e-haider

Tabool ads will show in this div